LIVE

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کسی بڑے لیڈر کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
October 27, 2016
 

اسلام آباد کی انتظامیہ کی حکمت عملی سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی بڑے لیڈر کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، گرفتاریاں کارکنوں تک محدود رکھی جائیں گی۔

یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دارالحکومت کو کھلا رکھنے کے لیے گرفتاریاں صرف کارکنوں تک محدود رکھی جائیں گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کی ہدایت نہیں کی، جس کا نتیجہ ہے کہ پولیس کی بھاری نفری ہونے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں سے سخت رویہ اختیار نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔