LIVE

اسلام آباد لاک ڈاون کے بجائے صرف احتجاج کا اعلان، شاہ محمود

ویب ڈیسک
October 28, 2016
 

کارکنوں پر کریک ڈاون کے بعد شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد لاک ڈاون کرنے کے بجائے صرف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہروقت نظر ثانی کی گنجائش ہوتی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی لوگ ہیں زبردستی کر ہی نہیں سکتے۔ کم از کم وہ کسی زبردستی کے حق میں نہیں ہیں ،اور جمہوری ذہن رکھنے والے شخص ہیں ۔ اس دائرے میں رہ کر ہی تحریک آگے بڑھا سکتے ہیں۔