LIVE

جنید جمشید سے خاص تعلق تھا، انضمام الحق

ویب ڈیسک
December 09, 2016
 

 

 

فرحان قادر ... چیف سیلکٹر انضمام الحق اور مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ جنید جمشید سے خاص تعلق تھا ، ان کے انتقال پر گہرا صدمہ ہوا ہے۔

سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا ہے ۔ انضمام الحق نے کہا کہ ان کا جنید جمشید سے خاص تعلق تھا۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لئے مغفرت کی دعا کی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ جنید جمشید بہترین انسان تھے انہوں نے کبھی کسی کے لئے برے الفاظ نہیں کہے۔