LIVE

لاہور اور نواحی علاقوں میں دھند بتدریج کم

ویب ڈیسک
December 10, 2016
 

 

لاہور اور نواحی علاقوں میں دھند کی شدت میں بتدریج کمی آنے لگی ہے اور دھوپ نکلنے سے حد نگاہ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ موٹر وے بھی کھول دی گئی تاہم رات بھر لاہور ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر رہنے سے درجنوں پروازیں منسوخ اورتاخیر کا شکار ہیں۔

گزشتہ شام کے وقت چھانے والی دھند نصف شب تک انتہائی شدت اختیار کر گئی تھی اورشہر میں حدنگاہ انتہائی کم جبکہ موٹروے سمیت کھلے علاقوں میں صفر ہو کر رہ گئی تھی۔

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر حد نگاہ پچاس سے سو میٹر رہ جانے پر فلائٹ شیڈول معطل کیاگیا جبکہ اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی پروازیں التواء کا شکار ہو گئیں۔