LIVE

بھارتی گروپ کا کیلو ں کے بستر پر لیٹنے کا ریکارڈ

ویب ڈیسک
January 13, 2017
 

 

بھارتی شعبدہ با زوں کے ایک گروپ نے لوہے کی کیلوں سے بھرے بستر پرلیٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس خطرناک اسٹنٹ کے لیے بھارت کے وسپی نامی گروپ کا ایک شعبدہ باز5انچ لمبے کیلوں والے بستر پر لیٹا جس کے بعد اسکے سینے پر کیلوں کا دوسرا بستر رکھا گیا۔

کیلوں کے سات بستروں کے درمیان ایک کے اوپر ایک ممبر لیٹتا چلاگیااور تقریباً26سیکنڈتک کیلوں اور انسانوں کا یہ سینڈوچ ترتیب دیا گیا ۔

یہ کرتب یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ گروپ کے آخری رُکن نے ان افراد کے اوپر سیمنٹ کے بلاکس رکھتے ہوئے اُسے ہتھوڑے کی مدد سے توڑکر اس کر تب کا اختتام کیا۔

گینزکے شو پر اس دل دہلادینے والے کرتب میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھارتی ٹیم کے کا ر نا مے کو سر اہتے ہو ئے انکا نام گینز ریکارڈ بکس میں درج کرلیا گیا۔