LIVE

ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کرینگے

GEO URDU
January 15, 2017
 

 

وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے 4 روزہ اجلاس میں شرکت کےلیے 17 جنوری کو ڈیوس جائیں گے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سوئٹزرلینڈ کے صدر سے ملاقاتوں کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، نوازشریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، سوئٹزرلینڈ کے صدر سے ملاقات کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی پر گول میز کانفرنس بھی ہوگی، وزیراعظم بیس جنوری کو ڈیوس سے برطانیہ روانہ ہوجائیں گے جہاں دو دن قیام کے بعد بائیس جنوری کو پاکستان واپس آئیں گے۔