LIVE

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کو کلیئرنس کا انتظار

ویب ڈیسک
January 16, 2017
 

 


بھارت میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تاحال کلینر نس کا انتظار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 31 جنوری سے 12 فروری تک بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جا ئے گا ۔

ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی 28 جنوری کو بھارت روانگی شیڈول ہے لیکن تاحال پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کے لیے کلیئرنس نہیں ملی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھار ت کی وزارت داخلہ کی جانب سے ابھی کلیئرنس نہیں ملی ،امید ہے ہفتہ رواں میں مل جائے گی اور پاکستان بلائنڈ ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت روانہ ہو گی ۔