LIVE

اسٹار بیٹسمین ڈیویلیئرز کا ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کا امکان

OTHERS
January 17, 2017
 

جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان ابراہم ڈیویلیئرز کا دل ٹیسٹ کرکٹ سے بھر گیا ہے۔ امکان ہے کہ وہ طویل فارمیٹ کو خیرباد کہہ کر پوری توجہ محدود اوورز کی کرکٹ پر دیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیویلیئرز کی اس سلسلے میں کرکٹ سائوتھ افریقا سے ان کے مذاکرات جلد متوقع ہیں۔ 32سالہ سپر اسٹار گذشتہ چند ماہ سے کہنی کی انجری سے نبرد آزما ہیں۔

انہوں نے اس دوران ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی چھوڑ دی، تاہم ون ڈے سائیڈ کی کپتانی بدستور ان کے پاس ہے۔ اب وہ فٹنس حاصل کرکے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آچکے ہیں۔

امکان ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے انٹرنیشنل کیریئر دوبارہ شروع کرینگے۔ پروٹیز ٹیم کے کوچ رسل ڈومنگو کہتے ہیں کہ ہمیں ڈیویلیئرز سےان کے مستقبل سے متعلق بات کرنا ہوگی کہ وہ کیا چاہتے ہیں اس کا فیصلہ ڈیویلیئرز کو ہی کرنا ہے۔