LIVE

ترکی نائٹ کلب فائرنگ، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

ویب ڈیسک
January 17, 2017
 

 

ترک پولیس نے نائٹ کلب پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق حملہ کرنے کا ملزم عبد القادر مشا ریپوف ازبک شہری ہے اور داعش سے تعلق رکھتا ہے-

تمام ملزمان کو پولیس نے آپریشن کرکے استنبول کے علاقے اسن یورت میں فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے- ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور کرغزستان کے شہری کے فلیٹ میں اپنے 4سال کے بیٹے کے ساتھ مقیم تھا۔

گرفتار کیے جانے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں- ترکی میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر نائٹ کلب پر حملے میں 39افراد مارے گئے تھے-