LIVE

یمن:2سالہ جنگ کے دوران 10 ہزار شہری ہلاک،40 ہزار زخمی

ویب ڈیسک
January 17, 2017
 

 

یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں دو سال کے دوران جنگ میں شہریوں کی ہلاکتیں 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ40 ہزار زخمی بھی ہوئے ۔

رپورٹ طبی امداد دینے والے اداروں کے اعداد و شمار پر تیار کی گئی ہے۔ حقیقت میں ہلاکتوں کی تعداد اور زیادہ ہو سکتی ہے۔

ابتدا میں اقوام متحدہ نے یمن میں 4 ہزار 200 شہریوں کی ہلاکت ظاہر کی تھی ۔