LIVE

چیئرمین پاکستان قومی موومنٹ اقبال کاظمی زیر حراست

GEO URDU
January 17, 2017
 

 

پاکستان قومی موومنٹ کے چیئرمین اقبال کاظمی کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔

پاکستان قومی موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زاہد مقصود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اقبال کاظمی کو گھر جاتے ہوئے شاہراہ فیصل سے حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد میں سے کچھ سادہ لباس میں جبکہ کچھ پولیس کی یونیفارم میں تھے، اقبال کاظمی کے گارڈ کو تھوڑی دور جا کر گاڑی سے اتار دیا گیا۔