LIVE

پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی منظوری

GEO URDU
January 17, 2017
 

 

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس کے بعد انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں مزید کہا کہ اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی برائے نج کاری دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کمیٹی نج کاری کا اجلاس آئندہ پیر کو ہوگا، جس میں کمیٹی کو اسٹیل ملز لیز پر دینے کی سمری دی جائے گی۔

نجکاری کمیشن نے او جی ڈی سی کے5 فیصد شیئر بھی مقامی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری بھی د ے دی۔