LIVE

ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی سب سے غیر مقبول

GEO URDU
January 17, 2017
 

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے سے پہلے ہی امریکی تاریخ کے غیرمقبول ترین صدر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یہ بات سی این این،اے بی سی نیوز سمیت نامور میڈیا گروپس کی جانب سے کرائے گئے مشترکہ سروے میں سامنے آئی ہے۔

سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں صرف 44 فیصد امریکیوں نے رائے دی ہے، سی این این اور اے بی سی کے مطابق یہ گزشتہ 40سال میں کسی بھی امریکی صدر کی کم ترین ریٹنگ ہے۔