برطانیہ کی زندہ دل اور حوصلہ مند شہزادی ڈیانا اپنی زندگی کے دکھوں پر بھی مسکرانا جانتی تھیں، ایک تکلیف دہ مذاق پر مسکرا کر دیاگیا ان کا ردعمل آج بھی ان کے ساتھیوں کو یاد ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہزادہ چارلس سے شادی ختم ہونے کے پانچ ماہ بعد شہزادی ڈیانا بارودی سرنگوں کے خلاف مہم میں انگولا کے دورے پر تھیں،جہاں ان سے ایک گائیڈ نے کچھ ایسا کہ جو کہ تکلیف دہ تھا۔
انگولا میں موجود گائیڈ جو کہ ان کی شوہر سے علیحدگی کے بارے میں نہیں جانتا تھا اس نے ناکارہ بارودی سرنگ شہزادی کو پکڑاتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ خدارا یہ شہزادہ چارلس کے پلنگ پر نہ رکھ دیجئے گا، اس تکلیف دہ مذاق پر شہزادی خفا ہونے کے بجائے مسکرا دی تھیں ۔