LIVE

پاکستان،آذربائیجان میں پیٹرولیم مصنوعات کےمعاہدےکاامکان

ویب ڈیسک
February 06, 2017
 

 


آذربائیجان نے پاکستان کو خام تیل سمیت ایل این جی اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کا امکان ہے ۔

یہ بات آذربائیجان کی سرکاری خبر ایجنسی نے وزارت پیٹرولیم اور قدرتی ذخائر کے ایک عہدیدارکےحوالے سے بتائی۔

عہدیدارکے مطابق آذربائیجان نےپاکستان کوخام تیل، ایل این جی اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

آذربائیجان نےپاکستان کے ساتھ مل کرٹرمینل لگانےکے علاوہ ایل پی جی اور ایل این جی کی اسٹوریج کی خواہش کابھی اظہارکیاہے۔

اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے کئی دور ہوچکےہیں اور امید ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں معاہدے طے ہوجائے گا ۔