LIVE

پی ایس ایل، کراچی کنگز کی لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ

OTHERS
February 16, 2017
 

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آٹھواں میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میںکراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے،جس کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان نے جیتا اورپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان کمار سنگاکارا،بابر اعظم،کرس گیل،پولارڈ،شعیب ملک ،روی بوپارا،عماد وسیم ،سہیل خان،محمد عامر،اسامہ میر،عثمان خان پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میںجیسن رائے،برینڈن میک کولم،فخر زمان،محمد رضوان،عمر اکمل،گرانٹ ایلوٹ،سنیل نرائن،یاسر شاہ،محمد عرفان ،بلاول بھٹی،سہیل تنویر شامل ہیں۔