LIVE

نیدر لینڈز میں اڑنے والی گاڑی فروخت کے لئے پیش

NGT
February 16, 2017
 

 

خود اڑنے اور گاڑی اُڑانے کے خواب دیکھنے والوں کا انتظار ختم ہوا ،، فلائنگ کار کا شاہکار مارکیٹ پہنچ گیا، نیدر لینڈز میں پہلی اڑنے والی گاڑی فروخت کے لیے پیش کر دی گئی۔

ڈچ کمپنی کی اڑنے والی اس گاڑی کی قیمت چار لاکھ امریکی ڈالر یعنی چار کروڑ بیس لاکھ روپے سے شروع ہوگی،ٹیکنالوجی کی شاہکار یہ تین پہیوں والی گاڑی پال وی ہیلی کاپٹر کا روپ دھار کر چار ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ سکتی ہے۔

خریداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گاڑی ابھی خریدیں گے تو اگلے سال ڈیلیور ہوگی تو بس شوقین افراد جیب کھنگالیں اور نوٹ سنبھالیں۔