LIVE

پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

ویب ڈیسک
February 17, 2017
 

پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ، پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا تو دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

شارجہ میں آج پہلے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا ، دونوں ہی ٹیمیں تین تین میچز کھیل چکی ہیں ، دو میں کامیابی ایک میں شکست ہوئی ہے۔

لیکن رن ریٹ کے اعتبار سے پشاور زلمی کو برتری حاصل ہے، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

دن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی ۔

اسلام آباد کے بھی تین میچز کے بعد چار پوائنٹس ہیں لیکن کراچی کنگز اب تک فتح کےلیے ترس رہی ہے ، دن کا دوسرا میچ رات نوبجے شروع ہوگا۔

جیوسوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کر رہا ہے۔