LIVE

لاہور دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا پتا لگا لیا گیا

ویب ڈیسک
February 17, 2017
 

لاہور مال روڈ خودکش دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا پتا لگا لیا گیا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت الاحرار کا کمانڈر اختر خلیل عرفی حسن اور امین دھماکے کے اہم کردار ہیں، عرفی حسن نے 6 دہشت گردوں کو بھیجا ۔

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ چاردہشت گردوں کو لاہور اور دو کو سیالکوٹ بھجوایا گیا، مال روڈ خودکش بمبار اور اس کے تین ساتھیوں کو امین نے لاہور میں رہائش دی، سیکورٹی ادارے شرپسند امین اور اختر خلیل عرفی حسن کو تلاش کررہے ہیں۔