LIVE

کوئٹہ: کالعدم تحریک طالبان کے 2 اہم کمانڈر ہلاک

ویب ڈیسک
February 17, 2017
 

 

کوئٹہ کے قریب ایف سی کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

عسکری ذرائع کے مطابق ایف سی نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کی، ایف سی نے دونوں دہشتگردوں کو ایک کمپاؤنڈ میں گھیرا، ایک گھنٹے حھڑپ کے نتیجے میں مولوی عبدالغفور اور جان محمد محسود مارےگئے۔

دہشت گردوں سے جدید اسلحہ، خود کش جیکٹیں اور بارود برآمد ہوا ہے جبکہ جھڑپ میں ایف سی کاایک جوان بھی معمولی زخمی ہوا۔