LIVE

جعلی ڈگری کیس، پی ٹی آئی رہنما کو 3 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک
February 17, 2017
 

منڈی بہاؤ الدین میں جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے کے بعد اعجاز چودھری کو جیل منتقل کردیا گیا ،2015 میں جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد اعجازچودھری کی اسمبلی رکنیت منسوخ ہوگئی تھی۔