LIVE

جانوروں کے خلاف بیان : بپھرے بیل نے بل فائٹر کی درگت بناڈالی

GEO URDU
February 17, 2017
 

کولمبیا میں بپھرے بیل نے جانوروں کے خلاف بیان دینے والے بل فائٹر کی درگت بنادی ۔

کولمبیامیں بل فائٹنگ کے مقابلے میں فرانسیسی بل فائٹر نے ابھی اپنا کپڑا بیل کے سامنے لہرایا ہی تھا کہ خونخوار بیل نے ٹانگ پر وار کر کے بل فائٹر کو ہوا میں اچھال دیا ۔

بیل نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ زمین پر پڑے بل فائٹر کو دوبارہ اپنے سینگوں سے نشانہ بنایا ۔ ساتھیوں کو ان کی مدد کے لیے آنا پڑا۔ بل فائٹر نے کچھ روز پہلے بیان دیا تھا کہ جانوروں کے کوئی حقوق نہیں ہوتے ۔