LIVE

پاناما سے سرخرو ہوکر گلی گلی کرکٹ کھیلیں گے، عابد شیر

ویب ڈیسک
February 24, 2017
 

 

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاناما سے سرخرو ہونے کےبعد گلی گلی کرکٹ کھلیں گے، چوکے چھکے ماریں گے ، عمران خان کے ساتھ اب ٹی ٹوئنٹی کھلیں گے۔

انہوں نے گوجرانوالا میں نندی پور پاور پروجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان جہانگیر ترین کے منشی اور جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا بینک ہے، جہانگیر ترین کو کے پی کے میں ٹھیکے دیے جاتے ہیں

عابد شیر نے یہ بھی کہا کہ پاناما پیپر کو بنیاد بنا کر ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے اپنا کیس عدالت کے سامنے پیش کردیا، ان شاءاللہ سرخرو ہوں گے۔