LIVE

چین: اب ڈرون کچرا بھی جلائیں گے

ویب ڈیسک
February 25, 2017
 

 

چینیوں نے اب ڈرون کو کچرا جلانے کیلئے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا۔

یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور زندگی کا ہر کام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی کیا جا رہا ہے ۔ چین میں ماہرین نے ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو کچرا جلا کر اسے ختم کرنے کے کام آئیگا۔

ایسے مقامات جہاں سے کچرا اُٹھانا یا صاف کرنا ممکن نہیں ہوتا وہاں یہ آگ اُگلنے والا ڈرون شعلوں کی مدد سے کچرے کا صفایا کریگا ۔

بجلی کے کھمبے ہوں یا بلند عمارتوں کے باہر مشکل مقامات پر موجود کچرا ہو یہ ڈرون چار سے پانچ میٹر لمبا شعلہ اُگل کر اس کچرے کو جلا کر ختم کر دیتا ہے ۔