دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ ٹو کے اٹھارہویں میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔
کراچی اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان واضح فرق پولارڈ رہے جنہوں نے صرف 20گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے آخری دو گیند پر لگاتار چھکےلگا کر لاہور قلندرز سے یقینی فتح چھین لی۔
کراچی کنگز کے دیگر بیٹسمینوں میں بابر اعظم 49، عماد وسیم19، سنگا کارا 20 رنز رن بنا کر نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے سنیل نارائن اور فخر زمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔