LIVE

امریکا میں بیلچے سے برف پر پھسلنے کا دلچسپ مقابلہ

ویب ڈیسک
February 25, 2017
 

 

امریکا میں برف پر بیلچے کے ذریعے پھسلنے کا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا، بیلچے نے کئی منچلوں کو نیچے گرایا، جس نے اس پر کنٹرول پایا اس نے سب کو ہرایا،140شرکاء نے مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

بیلچے سے آج تک کھدائی کا کام لیا جاتا رہا ہے لیکن امریکا میں اس کا منفرد استعمال ڈھونڈ لیا گیا ہے، امریکی ریاست نیو میکسیکو کے دارالحکومت سینٹا فے میں گزشتہ دنوں ایک منفرد اسکی انگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جہاں اسکیز کی جگہ بیلچوں کا استعمال ہوا۔

شاول ریسنگ ورلڈ چمپئن شپ میں حصے لینے والے شرکاء اسکیز کی جگہ بیلچہ لیے برفیلی ڈھلوانوں پر ریس لگاتے نظر آئے، اس موقع پر جہاں کئی شرکاء برفانی سلوپ پر بیلچے کا توازن کھونے کے بعد لڑھکتے نظر آئے وہیں کچھ بیلچے کا دستہ مضبوطی سے تھامے اختتامی لائن تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔