LIVE

سہون کے قریب بولان ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ویب ڈیسک
February 27, 2017
 

سہون کے قریب کراچی سےکوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترگئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق بولان ایکسپریس کی بوگی نمبر 3 پٹڑی سے اتر گئی ہے جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سےامدادی انجن اورعملہ طلب کرلیا گیا ہے۔