LIVE

لاس اینجلس :آسکرز کیخلاف مظاہرہ پرتشدد ہوگیا

ویب ڈیسک
February 27, 2017
 

لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹرکے باہر آسکرز کے خلاف مظاہرہ پُر تشدد ہو گیا،2 خواتین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایتی خاتون پرحملہ کردیا۔

لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹرکے باہرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایتی خاتون نے آسکرز کے بائیکاٹ کے بینرز اُٹھا رکھے تھےجسے دو خواتین نے پھاڑ دیا ۔

مظاہرہ کرنے والی خاتون کو بینر پھاڑے جانے پر غصہ آگیا اور اس نے مخالفین پر مکوں کی بارش کر دی،بعد میں پولیس نے آکر معاملہ نمٹایا ۔