دنیا میں ریکارڈ تو کئی قسم کے بنتے ہیں لیکن میکسیکن شہریوں نے گنیز بک میں اپنا نام درج کرانے کے لیے انوکھے کام کا انتخاب کیا ہے ۔
میکسیکو میں ہونے والی بل ڈاگز پریڈ میں ملک بھر سے951بُل ڈاگز نے شرکت کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا ۔
پریڈ میں ایک سال سے بڑے پالتو انگلش بُل ڈاگز نے مارچ کیا،اس موقع پر کتوں کو قابو رکھنے کے لیے ان کی خوب خاطر تواضع بھی کی جاتی رہی ۔