LIVE

وزیراعظم کو بھی پی ایس ایل کا مفت ٹکٹ نہیں چاہیے، نجم سیٹھی

ویب ڈیسک
February 28, 2017
 

پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو بھی پی ایس ایل کامفت ٹکٹ نہیں چاہیے۔ ا نہوں نے کہا کہ ان کے وزرا،مہمانوں کے لیے جتنی ٹکٹس چاہیے ہوں گی ،پیسے دیں گے۔

نجم سیٹھی کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور جی ایچ کیوکی طرف سے بھی پیغام آیا ہے وہ بھی ٹکٹس کے پیسے ادا کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع کی جارہی ہے۔ فائنل کے ٹکٹس پانچ سو، چار ہزار، آٹھ ہزار اور بارہ ہزار میں خریدے جا سکیں گے جو آن لائن دستیاب ہوں گے اور آوٹ لیٹس سے بھی ملیں گی ۔