LIVE

قندیل بلوچ کیس:گواہوں کو18مارچ تک پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
March 10, 2017
 

ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز کو جیل سے ایڈیشنل سیشن جج ملتان کی عدالت پیش کیا گیا ، ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوا ۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم ظفر کو پولیس اب تک گرفتار نہ کر سکی ہے، جس کے باعث اسے بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا ۔

عدالت نے شہادتیں ریکارڈ کرنے کے لئے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی ۔