LIVE

ادکارہ انعم عرف انوشے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک
March 17, 2017
 

ادکارہ انعم عرف انوشے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ اتوار اسلام آباد میں قتل کی گئی ادکارہ انعم کے قتل میں 3سے زائد لوگ ملوث ہیں،پولیس نے دو ملزمان شیر باز اور افتخار کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملزم شیر باز نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ اسے بھاری رقم کا لالچ دیا گیا اور کہا گیا کہ قتل کا الزام سر لے لو جلد صلح کروا لیں گے،تا ہم پولیس اب تک تیسرے ملزم وقار کو گرفتار نہیں کرسکی ۔