LIVE

لاہور :عثمان چوک سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ویب ڈیسک
March 20, 2017
 

لاہور کے علاقے بادامی باغ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق بادامی باغ کے عثمان چوک میں لاش کو دیکھ شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے ڈیڈہاؤس بھجوا دیا۔

مرنے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی،فوری طور پر موت کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ،پولیس تفتیش کررہی ہے۔