LIVE

بھارت کا رویہ بدلنے تک تعلقات میں بہتری ممکن نہیں،اعزاز چودھری

ویب ڈیسک
March 21, 2017
 

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ بھارت کے سا تھ تعلقات میں بہتری کے خواہشمند ہیں مگر بھارت کا رویہ بدلنے تک تعلقات میں بہتری نہیں آ سکتی ۔

نیو یارک میں جیو نیوز کے نمائندےعظیم میاں کواپنےپہلے انٹرویو میں کہا کہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری میں اصل چیلنج یہ ہےکہ مل کر کام کرنے کے نکتےتلاش کیےجائیں۔

اعزاز چوہدری نےکہاکہ پاکستان کےپاس طویل فہرست ہےجس پرمل کرکام کیاجاسکتاہے۔