LIVE

چھ ماہ سے پارکنگ میں کھڑی کار پر مالیت سے 17گنا زائد جرمانہ

ویب ڈیسک
March 22, 2017
 

برمنگھم میں 6ماہ سے ایک پارکنگ میں کھڑی کار پر 100 پاؤنڈ کے 26 جرمانے لگ گئے ، جرمانو ں کی رقم کار کی مالیت سے 17گنا سے زائد بھی ہوگئی ہے۔

برمنگھم کے کنگز کیتھ کے علاقے میں ایک کار 6ماہ سے پارکنگ میں کھڑی ہے جس کے مالک کا کچھ اتا پتا نہیں ہے،متعلقہ حکام نے کار پر 100 پاؤنڈ کے 26 جرمانے عائد کئے ہیں۔

ان جرمانوں کی رقم کار کی مالیت سے 17 گنا زائد ہے جس کے بعد کار کے مالک کو کار واپس لے جانے کیلئے بھی سو مرتبہ سوچنا پڑے گا۔