آسٹریلیا کےصوبے کوئنز لینڈ میں لڑکی کو متاثر کرنے کے لیے ایک نوجوان اپنا ہاتھ تڑوا بیٹھا، مذکورہ نوجوان مگرمچھ سے لڑنے دریا میں کودگیا۔
18سالہ ڈی پاؤکاکہنا ہے کہ اس نے دریا میں 3 میٹر لمبے مگرمچھ کے منہ پر مکے مارے اور پھر اس کی آنکھ پرحملہ کرکے بھاگ نکلا۔
اس دوران اس کا ہاتھ بھی زخمی ہوا، جسے ڈاکٹرز نے فوری طورپر طبی امداد دے کر کٹنے سے بچالیا ہے۔