LIVE

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، بارش کا یہ سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہے گا

ویب ڈیسک
April 27, 2024
 

مالم جبہ میں 25 اور کالام میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ دیر میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا اور شہر میں ایک ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مالم جبہ میں 25 اور کالام میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ دیر میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے 27 سے 30 اپریل تک دریائےکابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کیا ہے جب کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔