LIVE

کیف:روسی پارلیمنٹ کے سابق رکن کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک
March 24, 2017
 

روسی پارلیمان کے ایک سابق رکن ڈینیس ووروننکوف کو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 45سالہ ووروننکوف وسطی کیف میں پریمیئر پیلس ہوٹل سے نکلے ہی تھے کہ ایک نامعلوم شخص نےاُن پر گولی چلا دی۔ ووروننکوف کی اہلیہ ماریا ماکسا کووا بھی روسی پا رلیمان کی رکن تھیں۔

روسی قیادت کے ناقد یہ دونوں میاں بیوی مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات لگنے کے بعد گزشتہ سال روس سے فرار ہو کر یوکرین چلے گئے تھے، جہاں اُنہیں یوکرین کی شہریت دے دی گئی تھی۔