LIVE

لندن: پارلیمنٹ کے قریب حملے کےبعد عوامی اتحاد کا مظاہرہ

ویب ڈیسک
March 24, 2017
 

لندن میں پارلیمنٹ کے قریب حملے کے بعد عوامی اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا ،مسلمان اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہری ٹریفلیگر اسکوائر پر جمع ہوئے۔

شہریوں نے حملے میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ،اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ معاشرے کوتقسیم کرنےوالے افرادکوبرداشت نہیں کیاجائےگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خالد مسعود برطانوی پارلیمنٹ کی جانب بڑھا تو اس کا ہدف وزیراعظم اور اراکین اسمبلی تھے۔