LIVE

دہشت ناک فلم ’اِٹ کمز ایٹ نائٹ‘ کا نیا ٹریلر

ویب ڈیسک
March 25, 2017
 

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈتھرلر فلم ’اِٹ کمز ایٹ نائٹ‘ کانیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

ٹرے ایڈورڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوی اور بیٹے کو ایک پراسرار مخلوق کے خوف سے محفوظ رکھنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جوئل ایڈگرٹن، ریلے کیوہ، کرسٹوفر ایبٹ، کیلون ہیریسن اور کارمن ایجوگو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈیوڈ کیپلان اور اینڈریا روا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنسی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم25اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔