LIVE

قانون کام کرتا تو بانی متحدہ کی پھر ہمت نہ ہوتی، رضا ہارون

ویب ڈیسک
March 25, 2017
 

پاک سرزمین پارٹی نے بانی ایم کیوایم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22اگست کو اگر قانون حرکت میں آتا تو بانی ایم کیوایم کی دوبارہ ہمت نہ ہوتی۔

پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے ایک بیان میں کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی ایم کیوایم بھارتی ایجنٹ اور ملک دشمن ہیں، مہاجر عوام ملک دشمنی کی وجہ سے انہیں مسترد کرچکے ہیں۔