LIVE

راولپنڈی:دھاگے کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

ویب ڈیسک
March 26, 2017
 

راولپنڈی کےعلاقے چک بیلی روڈ پر دھاگے کی فیکٹری میں ہفتے کی دوپہر ساڑھے 12 بجے لگی پر سترہ گھنٹےبعد قابو پالیا گیا۔ فیکٹری جل کرکوئلہ ہوگئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں چک بیلی روڈ پر دھاگے کے گودام میں لگی آگ کو بجھانے میں 10سےزائدفائرٹینڈرز نے حصہ لیا ۔

آگ لگنے کی وجہ سے دھاگے کی فیکٹری مکمل طور پر جل گئی ۔ تاہم آگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ جمع پونجی آگ کی نذرہونےپر مالک سرپکڑ کر بیٹھ گیا۔