LIVE

موصل حملے،امریکا نےشہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

ویب ڈیسک
March 26, 2017
 

امریکی فوجی اتحاد نے موصل کے فضائی حملوں نے موصل کے فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کر لی ہے ۔ اقوام متحدہ نے شہریوں کی ہلاکت پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ موصل پر اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں ۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

موصل کے مغربی حصے کو داعش سے آزاد کرانے کی جنگ میں حالیہ بمباری کے نتیجے میں دو سو شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔

اقوام متحدہ نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔