LIVE

دہشت سے بھرپور فلم ’اٹ کمز ایٹ نائٹ ‘ کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک
March 26, 2017
 

خوف اور دہشت سے بھرپورہالی وڈ تھرلر فلم ’اٹ کمز ایٹ نائٹ ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹرے ایڈورڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی بیوی اور بیٹے کو ایک پراسرار مخلوق کے خوف سے محفوظ رکھنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔

سنسنی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم25اگست کو ریلیز کی جائے گی۔