LIVE

پشاور: پولیو قطرے پلانے سے انکار پر 8 والدین گرفتار

ویب ڈیسک
March 26, 2017
 

پشاور کے علاقہ شاہین مسلم ٹاؤن میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر 8 والدین کوگرفتار کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کوقطرے پلانے سے انکار پر 8 افراد حراست میں لے لیا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

انتظامیہ کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن میں مہم کے دوران 80 والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر راضی ہوئے ہیں۔