LIVE

آئندہ بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا، شاداب خان

ویب ڈیسک
March 27, 2017
 

پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میں بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ قرار پانے والےشاداب خان کہتے ہیں کہ وہ پُرامید ہیں کہ آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ کنڈیشنز بالکل پاکستان سوپر لیگ جیسی ہی تھیں ، جس سے کافی مدد ملی ۔

ادھرسکندر بخت کہتے ہیں شاداب خان کی بولنگ نے سب کو متاثر کیا ہے۔

سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ حریف ٹیم کمزور ہونے کے باوجود ہمارے سینیئر پلیئرز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔

اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کہتی ہیں کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم کو اچھے پلیئرز ملے ہیں۔