LIVE

کراچی میں فائرنگ،2افراد زخمی

ویب ڈیسک
March 27, 2017
 

کراچی کے علاقوں احسن آباد اور نیوکراچی میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ منگھوپیر اور جیکسن سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر، سعودآباد اور جیکسن سے 10 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے، منگھوپیر میں ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی میں ایک ملزم گرفتارپکڑا گیا۔

جیکسن کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات برآمدکرلی۔

سعودآباد پولیس نے جوئےکے اڈےپرچھاپہ مارکر چھ جواریوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔