LIVE

جاپان :برفانی تودہ گرنے سے 8افرادکی ہلاکت کا خدشہ

ویب ڈیسک
March 27, 2017
 

جاپان کے اسکی ریزورٹ پر برفانی تودہ گرنےسے8 افراد کی ہلاکتوں کاخدشہ ہے ، حادثے میں 38طالب علم زخمی ہوگئے۔

جاپان کے علاقے ناسو میں اسکی ریزورٹ پر برفانی تودہ گرنے کا حادثہ آج صبح پیش آیا، حادثے کے وقت50 طالب علموں کا گروپ اسکائی ریزورٹ پر موجود تھا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے 38 طالب علم زخمی ہو گئے جبکہ 7 طالب علم اور ایک استاد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔