متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے بھی یونیورسٹیوں کے نام بدلنے کے سندھ حکومت کے بل کی حمایت کی گئی ہے۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرے۔
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ پیپلزپارٹی حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرے،کسی بھی یونیورسٹی کو ایسے فرد سے منسوب نہ کیا جائے جو پاکستانیت کا دشمن ہو۔
فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بارہا مختلف حوالوں سے شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا، ہماراملک ہے، اس کو بنانا ہے، چلانا ہے اور مسائل ہیں تو خواہش ہے کہ ہماری آنکھیں مسائل کو حل ہوتا دیکھیں،اعمال کی بنیاد پر حکومتیں یاد رکھی جاتی ہیں ، تقاریر اور دعوؤں کی بنیاد پر نہیں ۔