LIVE

کراچی ،بھتا خوری ،اسٹریٹ کرائم کے 13 ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
March 27, 2017
 

بھتا خوری اور اسٹریٹ کرائم کرنے والوں کے خلاف کراچی میں رینجرز اور پولیس نے ایکشن کرکے 13ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں ملیر سعود آباد، سچل اور شیر شاہ میں کی گئیں جن کے دوران 8 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، ملزمان میں سیاسی جماعت کے کارکن، بھتاخور اور ڈکیت گروہ شامل ہے،جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری طرف پولیس نے کورنگی عوامی کالونی سے اسٹریٹ کرمنل زاہد کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔

گرفتار ملزم زاہد سے25ہزار روپے نقد، چھینے گئے 3موبائل فونز اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

لیاقت آباد سپرمارکیٹ سے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات اور چھینی گئی موٹرسائیکل تحویل میں لی گئی ہے۔